Garrison News
All voices matter
بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹھی کا سابق کپتان شاہد آفریدی سے دبئی ایئرپورٹ میں ملاقات
دوبئی: سابق کپتان شاہد آفریدی اور ان کی بیٹیوں کی بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹھی سے ہونےوالی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں شاہد آفریدی کو دبئی ایئرپورٹ پر سنیل شیٹی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں باتیں کرتے ہوئے کرتہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے بعد سابق کپتان نے اداکار کو اپنی بیٹیوں سے ملوایا۔
اس موقع پر سنیل شیٹی نے لڑکیوں کو مبارکباد دی۔
سوشل میڈیا میں صارفین کی جانب سے ملاقات کے حوالے سے دل کو چھونے والے تبصرے لکھے۔
ایک صارف نے تبصرہ کیا، “شاہد آفریدی میرا بچپن کا کرش ہے اور وہ سب سے ہینڈسم کرکٹر ہیں” ایک اور نے کہا، “جب حقیقی ہیرو حقیقی ہیرو سے ملتا ہے”
تیسرے نے لکھا، “وہ ایک دوسرے کے لیے جو احترام رکھتے ہیں ” ایک اور صارف نے لکھا “دو سب سے بڑی قوموں کے دو بڑے سپر اسٹارز۔
شاہد آفریدی کے بھارت میں بڑی تعداد میں مداح ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں بی سی سی آئی کا ایشیا کپ 2023 کے لیے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے فیصلے پر تنقید کی تھی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ سنیل شیٹی ہیرا پھیری فلم کے ساتھی اداکار اکشے کمار کے ساتھ ’ویلکم 3‘ میں اسکرین شیئر کریں گے جس کا عنوان بھی ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ ہے۔ اسے دسمبر 2024 میں ریلیز کیا جائے گا۔