شمالی کوریا نے گزشتہ روز کروز میزائل تجربہ لیا

سیئول: جنوبی کوریا کی فوجی ترجمان کے مطابق شمالی کوریا نے ہفتے کی صبح سمندر کی طرف کئی کروز میزائل داغے۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے ایک بیان میں کہا کہ لانچ کی تفصیلات کا جنوبی کوریا اور امریکی انٹیلی جنس حکام تجزیہ کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز کیا جانےوالا میزائل تجربہ شمالی کی طرف سے جاری میزائل تجربات اور فوجی مشقوں کا حصہ ہے۔ جس میں گزشتہ ماہ کے آخر میں ایک ناکام جاسوس سیٹلائٹ لانچ بھی شامل تھا، جس سے ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کی جانب سے خاصا تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا ۔ حکمران پیپلز پاور پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ یہ دشمنی کا عمل ہے جس سے جزیرہ نما کوریا کے امن کو خطرہ ہے۔ سرکاری میڈیا کے سی این اے کو دیئے گئے ایک بیان میں شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے جاپان پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تیار کر کے خطے میں کشیدگی بڑھانے کا الزام لگایا۔ لیکن اس میزائل لانچ کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔ جاپان کے یومیوری اخبار نے گزشتہ ماہ رپورٹ کیا کہ جاپان اور امریکہ جلد ہی چین، روس اور شمالی کوریا کے تیار کردہ ہائپرسونک وار ہیڈز کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ طور پر ایک انٹرسیپٹر میزائل تیار کرنے پر متفق ہو جائیں گے۔ سیئول نے جمعہ کے روز شمالی کوریا کے پانچ افراد اور ایک کمپنی پر پابندیوں کا اعلان پیانگ یانگ کی جانب سے گزشتہ ماہ خلائی راکٹ کے لانچ کے جواب میں کیا۔ سرکاری میڈیا کے سی این اے نے رپورٹ کیا کہ پیانگ یانگ نے پورے جنوبی کوریا کے اہداف پر ایک مصنوعی جوہری حملہ کیا ہے۔ جس پر سیئول سے تنقید کی گئی ہے۔ جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان مشترکہ سالانہ موسم گرما کی مشقیں جسے الچی فریڈم شیلڈ کے نام سے جانا جاتا ہے جمعرات کو 11 بعد اختتام پذیر ہوئیں۔ جس میں B-1B بمبار طیاروں کے ساتھ فضائی مشقیں شامل تھیں۔

Share your love
Garrisonnews
Garrisonnews

Welcome to Garrison News, your ultimate destination for diverse and engaging content covering a wide range of topics in Pakistan and around the world. We are dedicated to providing you with informative, insightful, and thought-provoking articles and discussions on subjects that matter most to you.

Articles: 423

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!