Garrison News
All voices matter
اروشی کی انسٹاگرام سٹوری کے سوشل میڈیا میں چرچے
سری لنکا: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل اروشی روتیلا ایک بار پھر پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ساتھ سرخیوں میں ہیں۔
بھارتی ماڈل نے جم سے اپنی انسٹاگرام سٹوری شیئر کی۔ اس تصویر میں وہ نسیم شاہ کو سری لنکا کے پالے کیلے گراونڈ میں ٹیم میٹنگ کے دوران دیکھ رہی تھیں۔ یہ تصویر ایسے وقت میں سامنے آئی جب گزشتہ روز ایشیا کپ 2023 انڈیا-پاکستان میچ کھلا جانا تھا۔
نوجوان پاکستانی فاسٹ بولر اور بالی ووڈ اداکارہ سوشل میڈیا میں گزشتہ کچھ عرصے سے اکثر زیربحث رہتے ہیں۔
یہ سب اس وقت شروع ہوا جب اداکارہ اروشی روتیلا نے ایشیا کپ 2022 کے پاکستان اور بھارت کے میچ کی ویڈیو پوسٹ کی جو دبئی میں کھیلا گیا تھا۔
ایڈیٹ شدہ ویڈیو کے پہلے فریم میں نسیم شاہ کو مسکراتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ دوسرے فریم میں اروشی کو مسکراتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ کلپ کا اختتام ان دونوں کے ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکراتے ہوئے ہوا۔
ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد ایک سوال کے جواب میں فاسٹ باؤلر نے کہا کہ وہ اروشی روتیلا کو نہیں جانتے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کو بالی ووڈ اداکارہ کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے وہ ہمیشہ اپنی کارکردگی پر توجہ مرکوز رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
بعد میں پتہ چلا کہ اروشی روتیلا ان کے انسٹاگرام فالوورز میں سے ایک تھی۔
یاد رہے کہ اس سال کے شروع میں اروشی روتیلا نے نسیم شاہ کو ان کی 20 ویں سالگرہ اور اعزازی ڈی ایس پی کے عہدے سے نوازے جانے پر بھی مبارکباد دی تھی۔