Newsletter Subscribe
Enter your email address below and subscribe to our newsletter
All voices matter
لاہور: ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے عام انتخابات کے حوالے سے پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اتوار کو گورننگ کونسل کے اجلاس کے اختتام کے بعد ایک بیان میں انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا: “HRCP کا اصرار ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) فوری طور پر انتخابی شیڈول کا اعلان کرے تاکہ پولنگ 90 دن کے مقررہ وقت کے قریب سے ممکن ہو سکے۔
ایچ آر سی پی نے مزید کہا: “حلقہ بندیوں کے عمل کو بھی تیزی سے اور مؤثر طریقے سے مکمل کیا جانا چاہیے اور کسی بھی صورت میں انتخابات میں مزید تاخیر کا عذر پیش نہ کیا جائے۔”
مزید کہنا تھا کہ “HRCP نادرا جیسے اداروں کی طرف سے انتخابی عمل میں تاخیر کی گنجائش سے فکر مند ہے اور ECP پر زور دیتا ہے کہ وہ آئین کے مطابق الیکشن یقینی بنائے” ۔
ایچ آر سی پی ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی غیر یقینی سے بہت پریشان ہے۔ اور ان خدشات اظہار کیا گیا کہ ملک میں جاری کشیدگی کو مذہبی اور فرقہ وارانہ جماعتوں جیسا کہ تحریک لبیک پاکستان کے لیے مصنوعی سیاسی جگہ بنانے کے لیے بڑھایا جا رہا ہے۔” اس حوالےسے مزید کہا کہ “تفرقہ اور پرتشدد حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ ایسی جماعتیں اپنی سیاسی شناخت بنانے کے لیے خاص طور پر مذہبی اقلیتوں اور فرقوں کی قیمت پر نامیاتی سیاسی اور شہری جگہوں کو کھا رہی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے: “خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے حالیہ بڑھتے واقعات نے سیاسی جماعتوں کو صوبے میں انتخابی مہم چلانے کے حوالےسے مزید خوف میں مبتلا کر دیا ہے- ماضی میں اس خطے نے دہشتگردی میں بہت سی قربانیاں دی ہیں۔ اس عمل سے دوبارہ نہیں گزرنا چاہیے۔
موجودہ وفاقی نگران حکومت صاف شفاف ،آزادانہ اور قابل اعتماد انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے کے علاوہ اس بات کو یقینی بنائے کہ وہ لوگوں کے پرامن احتجاج کے حق کا تحفظ اور احترام کرے۔ اس کے ساتھ ساتھ کہ وہ عام شہریوں کے مسائل کے لیے متحرک رہے۔