Garrison News
All voices matter
بالی ووڈ اداکارہ زرین خان ڈینگی کا شکار
ممبئی: 2010 میں سلمان خان کی فلم ‘ویر’ سے ڈیبیو کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ زرین خان ڈینگی بخار کا شکار ہوگئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں ان دنوں ڈینگی بخار تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ایسی صورتحال میں اداکارہ زرین بھی ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئیں اور انہیں اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے اپنے مداحوں کو اپنی حالت سے آگاہ کرنے کے لیے انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں ان کے ہاتھ پر لگے ڈرپ کو دیکھا جا سکتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اداکارہ کو تیز بخار اور جسم میں شدید درد کے باعث اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے تاہم ان کی حالت مستحکم ہے۔
یاد رہے کہ زرین خان نے ویر، واجہ تم ہو اور ہاؤس فل 2 جیسی مشہور بالی ووڈ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔