پنڈی میں غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع

راولپنڈی: ضلعی انتظامیہ، مقامی پولیس اور راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر ڈی اے) نے گزشتہ روز مشترکہ طور پر غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں سمیت جرائم پیشہ افراد، غیر قانونی اسلحہ اور ان کے پرائیویٹ گارڈز کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کر دیا۔
آر ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل سیف انور جپہ کا کہنا تھا کہ کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے چار رکنی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔ جس میں آر ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل بطور چیئرمین اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس صدر اور چیف آفیسر ضلع کونسل کو بطور ممبر شامل کیا گیا ہے۔
ان ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے گی جنہوں نے مقامی پولیس کی اجازت کے بغیر گارڈز بھرتی کر بنکرز اور ٹھکانے بنائے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ٹاسک فورس جرائم پیشہ افراد سمیت غیر رجسٹرڈ سیکیورٹی ایجنسیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرے گی۔
ہاؤسنگ سوسائٹیز کی جانب سے غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور استعمال کرنے کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے گا اور روزانہ کی بنیاد پر کمشنر کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔
ٹاسک فورس کے چیئرمین ڈائریکٹر جنرل سیف انور کا کہنا تھا کہ اسپیشل برانچ نے کمشنر لیاقت علی چٹھہ کو رپورٹس دی تھیں کہ پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مالکان نے غیر قانونی اسلحہ سمیت گارڈز بھرتی کر رکھیں ہیں اور وہ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا: “ٹاسک فورس نے چونترا اور صدر کے بیروونی تھانوں کی حدود میں آنے والی غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا ہے۔ غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کی تعمیرات مسمار کر دیں۔ یہ غیر قانونی ہاؤسنگ سکیمیں چکری روڈ راولپنڈی پر ہیں جن میں عبداللہ سٹی، ایولون سٹی، بلیو ورلڈ سٹی اور آل عمران ہومز شامل ہیں۔
انہوں نے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مین گیٹس، بنکرز، اشتہاری بینرز، ڈیوائیڈرز، بل بورڈز اور روڈ انفراسٹرکچر کو مسمار کر دیا۔
آر ڈی اے کے ڈی جی نے کہا کہ عوام کی جانب سے شکایات موصول ہونے کے بعد یہ کاروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

حکام کے مطابق اس سے قبل مذکورہ چار غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کو نوٹسز جاری کیے گئے تھے اور غیر قانونی اشتہارات، بکنگ اور ڈویلپمنٹ روکنے کے لیے ایف آئی آر درج کی گئی تھیں، ان پراپرٹیز کے مالکان قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے بکنگ آفس چلا رہے تھے۔

Share your love
Garrisonnews
Garrisonnews

Welcome to Garrison News, your ultimate destination for diverse and engaging content covering a wide range of topics in Pakistan and around the world. We are dedicated to providing you with informative, insightful, and thought-provoking articles and discussions on subjects that matter most to you.

Articles: 423

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!