Garrison News
All voices matter
گلوکار ارمان ملک نے مشہور بلاگر سے منگنی کرلی
ممبئی: بالی ووڈ کے نامور گلوکار ارمان ملک نے اپنی دیرینہ گرل فرینڈ آشنا شراف سے منگنی کرلی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق ارمان ملک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس انسٹاگرام اور ایکس پر اپنی منگنی کی تصاویر جاری کیں جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اور آشنا اب زندگی بھر ساتھ ہیں۔
آشنا شراف ایک مشہور فیشن اور بیوٹی بلاگر ہیں۔ وہ ایک YouTuber بھی ہیں۔ جس نے 2023 کا انڈین بلاگر کا ایوارڈ جیتا ہے۔
اس موقع پر بھارتی اداکارہ دیونکا ترپاٹھی اور تارا ستاریا نے نیک خواہشات اظہار کیا۔ اس ساتھ ساتھ معروف اداکار ٹائیگر شراف اور ورون دھون نے بھی نوجوان گلوکار ارمان کو ان کی سوشل میڈیا پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے مبارکباد دی۔