Enter your email address below and subscribe to our newsletter

اروشی کی انسٹاگرام سٹوری کے سوشل میڈیا میں چرچے

سری لنکا: بالی ووڈ اداکارہ و ماڈل اروشی روتیلا ایک بار پھر پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ساتھ سرخیوں میں ہیں۔
بھارتی ماڈل نے جم سے اپنی انسٹاگرام سٹوری شیئر کی۔ اس تصویر میں وہ نسیم شاہ کو سری لنکا کے پالے کیلے گراونڈ میں ٹیم میٹنگ کے دوران دیکھ رہی تھیں۔ یہ تصویر ایسے وقت میں سامنے آئی جب گزشتہ روز ایشیا کپ 2023 ​​انڈیا-پاکستان میچ کھلا جانا تھا۔
نوجوان پاکستانی فاسٹ بولر اور بالی ووڈ اداکارہ سوشل میڈیا میں گزشتہ کچھ عرصے سے اکثر زیربحث رہتے ہیں۔
یہ سب اس وقت شروع ہوا جب اداکارہ اروشی روتیلا نے ایشیا کپ 2022 کے پاکستان اور بھارت کے میچ کی ویڈیو پوسٹ کی جو دبئی میں کھیلا گیا تھا۔
ایڈیٹ شدہ ویڈیو کے پہلے فریم میں نسیم شاہ کو مسکراتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ دوسرے فریم میں اروشی کو مسکراتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ کلپ کا اختتام ان دونوں کے ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکراتے ہوئے ہوا۔
ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد ایک سوال کے جواب میں فاسٹ باؤلر نے کہا کہ وہ اروشی روتیلا کو نہیں جانتے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کو بالی ووڈ اداکارہ کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے وہ ہمیشہ اپنی کارکردگی پر توجہ مرکوز رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
بعد میں پتہ چلا کہ اروشی روتیلا ان کے انسٹاگرام فالوورز میں سے ایک تھی۔
یاد رہے کہ اس سال کے شروع میں اروشی روتیلا نے نسیم شاہ کو ان کی 20 ویں سالگرہ اور اعزازی ڈی ایس پی کے عہدے سے نوازے جانے پر بھی مبارکباد دی تھی۔

Împărtășește-ți dragostea
Garrisonnews
Garrisonnews

Welcome to Garrison News, your ultimate destination for diverse and engaging content covering a wide range of topics in Pakistan and around the world. We are dedicated to providing you with informative, insightful, and thought-provoking articles and discussions on subjects that matter most to you.

Articole: 423
Ev depolama Ucuz nakliyat teensexonline.com

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!