راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ

راولپنڈی: ڈویژنل انتظامیہ نے ہفتے کے روز راولپنڈی رنگ روڈ (R3) منصوبے کے PC-I پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ تعمیراتی میٹریل کی لاگت میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے اور منصوبے کی تعمیراتی لاگت 27 ارب روپے سے بڑھ کر 31 ارب روپے ہو جائے گی۔
کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت راولپنڈی ڈویژن کی انتظامیہ، کنٹریکٹر فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن، راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی، اور پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ R3 کے نمائندوں کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں اس بات پر غور کیا گیا کہ گزشتہ 14 ماہ میں سیمنٹ، آئرن، پیٹرول، ڈیزل اور دیگر تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور منصوبے کی لاگت میں اضافے کی اشد ضرورت ہے۔ اس میں اراضی کے حصول کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آر ڈی اے حکام نے بتایا کہ 38.3 کلومیٹر سڑک کی تعمیر کے لیے 9000 کنال اراضی کی ضرورت تھی اور تقریباً 70 فیصد زمین پہلے ہی حاصل کی جا چکی ہے۔ “ابتدائی سروے میں 36 گاؤں کی زمین پروجیکٹ میں آئے گی۔ آٹھ گاؤں گوجر خان میں ہیں اور باقی تحصیل راولپنڈی میں ہیں۔ راولپنڈی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مطابق منصوبے کے سروے عمل شروع کیا جا چکا ہے اور علاقے میں لینڈ مارکنگ کا کام ابھی جاری ہے۔ ڈسٹرکٹ پرائس اسسمنٹ کمیٹی کی جانب سے زمین کی قیمت مقرر کر دی گئی ہے اور سیکشن 4 مارچ 2022 میں نافذ کیا گیا تھا اس سے قبل سابقہ دورے حکومت نے 19 مارچ 2022 کو اس منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔ اس منصوبے کی منظوری فروری 2022 میں دی گئی تاہم ترک اور مقامی فرموں کے مشترکہ منصوبے نے 31 جولائی کو اس راستے کی سفارش کی اور اس کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے 8 اگست کو منصوبے کا دوبارہ افتتاح کیا تھا۔
راولپنڈی رنگ روڈ 38.3 کلومیٹر طویل منصوبہ ہے۔ جو جی ٹی روڈ، اڈیالہ روڈ، چکبیلی روڈ، چکری روڈ سےہوتا ہوا تھیلیان انٹرچینج پر موٹروے سے ملاتا ہے۔ منصوبے کی کل لاگت 33.7 ارب روپے ہے- جس میںزمین کے حصول کے لیے 6.7 ارب روپے اور 27 ارب روپے تعمیر کے لیے شامل ہیں۔

Împărtășește-ți dragostea
Garrisonnews
Garrisonnews

Welcome to Garrison News, your ultimate destination for diverse and engaging content covering a wide range of topics in Pakistan and around the world. We are dedicated to providing you with informative, insightful, and thought-provoking articles and discussions on subjects that matter most to you.

Articole: 423

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!