کرینہ کپور اور عالیہ بھٹ کا مشترکہ طور پر کام کی خواہش کا اظہار

نئی دہلی: کرینہ کپور اور عالیہ بھٹ کی منفرد دوستی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔ دونوں اداکارائیں انٹرویوز میں اکثر ایک دوسرے کی تعریف کیا کرتی ہیں۔
اب کی بار کرینہ کپور خان نے عالیہ بھٹ کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی اپنی شدید خواہش کا اظہار کیا ہے۔
جبکہ دوسری طرف عالیہ نے اپنے انسٹاگرام پر کرینہ کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
ایک حالیہ ایونٹ کے دوران ایک صحافی نے کرینہ سے پوچھا کہ کیا وہ عالیہ کے ساتھ کام کرنا چاہیں گی۔ کرینہ کا کہنا تھا کہ اگر انہیں کوئی اچھا سکرپٹ ملتا ہے تو وہ ان کےساتھ ضرور کام کریں گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہندوستان کے پاس بہترین اسکرپٹ رائٹرز کے ساتھ باصلاحیت ہدایت کار ہیں اور اگر کوئی اچھی اسکرپٹ ملے تو وہ ایک ساتھ کام کرنا پسند کریں گے۔
عالیہ نے تصویریں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں، جس میں فلم میں ایک ساتھ کام کرنے کی خواہش کا ذکر کیا۔
عالیہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا “کیا ہمیں ایک بہتر جوڑی کے طور پر کاسٹ کیا جا سکتا ہے؟ براہ کرہمارے لیے ایک پروجیکٹ بنائیں تاکہ ہم سیٹ پر زیادہ وقت گزار سکیں۔” عالیہ اکثر انٹرویوز میں کرینہ کی تعریف کرتی ہیں۔ بطور اداکارہ ان کی لچک کی تعریف کی۔ عالیہ کا شمار اس وقت بالی ووڈ کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ جنہوں نے اپنی شادی اور اپنے بچے کی پیدائش کے بعد بھی چیلنجنگ کرداروں میں کام کیا ہے۔ عالیہ بھٹ پہلے انٹرویوز میں بتا چکی ہیں کہ کرینہ نے شادی شدہ اداکاراؤں کے لیے شادی کے بعد گلیمرس ہیروئن کے کردار ادا کرنے کی راہ ہموار کی۔ اس سے قبل شادی کے بعد ایشوریہ رائے بچن جیسی اداکارائیں مخصوص قسم کے کرداروں تک محدود رہتی تھیں۔ جہاں عالیہ بھٹ کرینہ کپور کی بہت بڑی مداح ہیں وہیں یہ بھی سچ ہے کہ کرینہ کو فی الحال کسی فلم کی آفرز نہیں مل رہی ہیں۔

Împărtășește-ți dragostea
Garrisonnews
Garrisonnews

Welcome to Garrison News, your ultimate destination for diverse and engaging content covering a wide range of topics in Pakistan and around the world. We are dedicated to providing you with informative, insightful, and thought-provoking articles and discussions on subjects that matter most to you.

Articole: 423

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!