راولپنڈی میں ٹریفک پولیس کا تجاوزات کے خلاف آپریشن

راولپنڈی: سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے راجہ بازار اور اس کے اطراف میں تجاوزات کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس نے مقدمات بھی درج کیے اور 88 سے زائد چالان کیے ۔
سٹی ٹریفک پولیس کا کہنا تھا کہ تجاوزات اور گاڑیوں کی غلط پارکنگ نے شہر کی خوبصورتی اور کاروباری سرگرمیاں متاثر کی ہیں۔ تعلیمی اداروں کی موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد ٹریفک میں بھی غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس نے سڑکوں کو صاف کرنے کے لیے لفٹرز کے ساتھ اضافی نفری تعینات کر دی ہے۔ سٹی ٹریفک پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ چیف آفیسر (سی ٹی او) تیمور خان نے تجاوزات مافیا، پارکنگ کی خلاف ورزیوں اور ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔ سی ٹی او نے سرکل انچارجز کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر ٹریفک پلان تیار کریں۔ آپریشن کے دوران سڑکوں کو تجاوزات سے پاک کر دیا گیا۔ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ ڈالنے والی 88 سے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو جرمانے کیے گئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر بنانے کے لیے تجاوزات مافیا اور غلط پارکنگ کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی گئی ہے۔
خصوصی ٹیمیں بنائی گئی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری رکھیں گی جس کے لیے متعلقہ سرکل انچارج بھرپور تعاون فراہم کریں گے۔ انسداد تجاوزات آپریشن کے بعد چیک اینڈ بیلنس بھی رکھا جائے گا تاکہ دوبارہ اپنی حدود سے تجاوز نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہراہوں پر غلط پارکنگ اور تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک جام ہوتا ہے اور شہر کی خوبصورتی بھی متاثر ہوتی ہے اور سڑک استعمال کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ آپریشن کے بعد عوام کو ٹریفک کے بہاؤ میں واضح بہتری نظر آئے گی۔ انہوں نے تمام سرکل اور سیکٹر انچارجز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنے سرکلز میں تعلیمی اداروں کے نمائندوں کے ساتھ مل کر ایک جامع ٹریفک پلان مرتب کریں اور سکولوں اور کالجوں کے باہر اضافی نفری تعینات کریں۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں اور کالجوں کے باہر غلط پارکنگ، ون وے اور ڈبل لین پارکنگ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ ڈالنے والے اور سڑک استعمال کرنے والوں کے لیے مشکلات پیدا کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کالجوں کی انتظامیہ سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اسکولوں اور کالجوں کے باہر پک اینڈ ڈراپ لین کو نشان زد کریں۔

Împărtășește-ți dragostea
Garrisonnews
Garrisonnews

Welcome to Garrison News, your ultimate destination for diverse and engaging content covering a wide range of topics in Pakistan and around the world. We are dedicated to providing you with informative, insightful, and thought-provoking articles and discussions on subjects that matter most to you.

Articole: 423

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!