Garrison News
All voices matter
فیروز خان نے اپنے تعلقات پر خاموشی توڑ دی
اداکار فیروز خان اوراداکارہ نجیبہ فیض کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی تصاویر جاری کرنے کے بعد پرستاروں کی جانب سے طرح طرح کی قیاآرائیاں کی جارہی تھیں۔
اس حوالے سے ایک مداح کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹ کے سکرین شاٹ کو شیئر کرتے ہوئے فیروز خان سے سوال کیا کہ “کیا آپ کو نہیں لگتا کہ آپ کو زندگی میں اگے بڑھنے کی ضرورت ہے اور کسی نئے شخص کے ساتھ زندگی کے نئے سفر کا اغاز کرنا چاہیے؟” اس کے جواب میں اداکار کا کہنا تھا کہ” سفر تو بہت پہلے شروع ہو چکا تھا بالاخر وہ شخص مل ہی گیا دیکھیں کیا ہوتا ہے مستقبل میں” اور ساتھ یہ واضح کر دیا کہ ان کے ذہن میں ایک سے زیادہ شادیاں ہیں۔
اداکار کے اس بیان سے سوشل میڈیا میں جاری ان کی نئی شادی کے حوالے سے قیاس آرائیوں کو مزید تقویت ملی۔
پرستاروں کی جانب سے وائرل ہونے والے تصاویر اور فیروز خان کے بیانات کو جوڑ کر فیروز خان اور نجیبہ فیض کو مستقبل کی جوڑی قردے دیا۔ جس پر فیروز خان کی جانب سے ان رشتوں کو دوستی سے تعبیر کیا۔
یاد رہے دسمبر 2022 میں فیروز خان نے اپنی سابقہ اہلیہ علیزے فاطمہ کو طلاق دے دی تھی۔ علیزے کے مطابق ان کی فیروز خان سے طلاق کی وجہ فیروز خان کا غیر انسانی رویہ تھا وہ اکثر ان پر تشدد کرتے تھے اور ذہنی اذیت دیتے تھے وہ ایک پرسکون زندگی کی تلاش میں تھی۔ علیزے کے اس بیان کے بعد فیروز کو ان کے اپنے ساتھیوں کی جانب سے بھی کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا فیروز خان کی علیزے فاطمہ کے ساتھ دو بچے بھی ہیں جو اس وقت علیزے کے پاس ہیں