Enter your email address below and subscribe to our newsletter

آئی ایم ایف کے انکار کے باوجود نگران وزیراعظم عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم

اسلام آباد: نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے یقین دلایا کہ ان کی حکومت بجلی کے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بہتر حل کے لیے حقیقت پسندانہ آپشنز تلاش کر رہی ہے۔ نگران وزیراعظم کی اسلام آباد میں غیر ملکی میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے کہا کہ حکومت بین الاقوامی مالیاتی ادارے کے ساتھ ہونے والے معاہدے سے انحراف کیے بغیر بجلی کے بلوں کے معاملے پر عوام کو مطمئن کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔
گردشی قرضوں، بجلی کی چوری اور ٹیکسوں کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت اس مسئلے کا مختصر مدتی حل پیش کرے گی۔
انہوں نے یقین دلایا کہ نگران حکومت آئینی ذمہ داریوں کی پاسداری کرتے ہوئے جلد از جلد عام انتخابات کے انعقاد میں سہولت فراہم کرنے کا پابند ہے۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ آئین کے مردم شماری کے بعد نئے سرے حلقہ بندی لازمی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ڈھانچے کو نئے سرے سے ڈیزائن کیے بغیر عبوری سیٹ اپ بنیادی طور پر معاشی پالیسیوں کو از سر نو ترتیب دینے پر توجہ مرکوز ہے تاکہ معاشی بحالی ممکن بنائی جا سکے۔
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کو معاشی بحالی کی حکمت عملی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کونسل کی توجہ زراعت، معدنیات، دفاعی پیداوار اور انفارمیشن ٹیکنالوجی پر مرکوز ہے۔
تاہم انہوں نے اپنی حکومت کے اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے کو بھی بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں کے متوقع فیصلوں میں دو یا دو سے زیادہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری شامل ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت قابل عمل اور اقتصادی منصوبہ بندی کو سٹریٹجک سمت فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تمام رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کو بلا تفریق عام انتخابات لڑنے کے لیے برابر کا میدان فراہم کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ کسی بھی سیاسی وابستگی سے قطع نظر بلوچستان کے عوام نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت دوسرے مرحلے میں داخل ہونے والے ہر منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے۔
انہوں نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ سی پیک منصوبوں میں حصہ لینے والے چینی کارکنوں کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔
بلوچستان میں 6 ٹریلین ڈالر کے تانبے اور سونے کے بڑے ذخائر کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ریکوڈک منصوبہ جلد شروع ہونے والا ہے۔
وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ سے 25 بلین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کے منصوبے دو سے پانچ سال کے عرصے میں مکمل ہو جائیں گے۔
9 مئی کے فسادات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ فوجی تنصیبات پر حملہ معاشرتی انتشار پیدا کرنے والوں کو قانون کے مطابق ڈیل کیا جائے گا۔

Share your love
Garrisonnews
Garrisonnews

Welcome to Garrison News, your ultimate destination for diverse and engaging content covering a wide range of topics in Pakistan and around the world. We are dedicated to providing you with informative, insightful, and thought-provoking articles and discussions on subjects that matter most to you.

Articles: 423
Ev depolama Ucuz nakliyat teensexonline.com

Stay informed and not overwhelmed, subscribe now!